تشریح:
(1) ایک حدیث میں ہے کہ جب گھر میں کوئی بیمار ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تلبینہ تیار کرنے کا حکم دیتے اور فرماتے: ’’اس سے غمزدہ انسان کے دل کو سہارا ملتا ہے اور یہ بیمار کے دل سے رنج کو اس طرح دور کرتا ہے جس طرح کوئی عورت پانی سے اپنے چہرے کا گردوغبار دور کرتی ہے۔‘‘ (جامع الترمذي، الطب، حدیث: 3445)
(2) بہرحال اس کے بہت فوائد ہیں۔ احادیث میں اس کے استعمال کی بہت ترغیب دی گئی ہے۔