تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ’’تم ناپسندیدہ اور مفید چیز تلبینہ کو اپناؤ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں جب کوئی بیمار ہو جاتا تو تلبینہ کی ہنڈیا آگ پر چڑھی رہتی حتی کہ مریض کا معاملہ ایک طرف لگ جاتا، یعنی وہ شفایاب ہو جاتا وہ اللہ کو پیارا ہو جاتا۔ (مسند أحمد: 138/6)
(2) حساء اور تلبینہ دونوں ایک ہیں۔ یہ زود ہضم ہوتا ہے اور اس کے استعمال کرنے کے بعد عموماً نیند آ جاتی ہے۔ واللہ أعلم