تشریح:
(1) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے کہ آپ کو پسلی میں درد شروع ہوا۔ عورتوں نے عود ہندی، تیل میں ملا کر منہ میں ٹپکانے کی کوشش کی کیونکہ آپ بے ہوش تھے۔ آپ نے اشارہ کر کے اس سے منع فرمایا کیونکہ یہ دوا، بیماری کے لیے کارگر نہ تھی بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے "نسخۂ خواتین" قرار دیا، لیکن منع کرنے کے باوجود گھر میں موجود خواتین نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ میں دوائی ٹپکا دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور سزا ان کے منہ میں دوا ٹپکانے کا حکم دیا۔
(2) حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا، حضرت ام سلمہ اور حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے منہ میں دوائی ٹپکائی گئی۔ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا روزے کی حالت میں تھیں۔ (فتح الباري: 185/8)