تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بیماریوں کا ذکر کیا ہے جن کے لیے عود ہندی فائدہ دیتی ہے، باقی پانچ بیماریاں بیان نہیں کیں۔ (فتح الباري: 184/10)
(2) اطباء نے اس کے بے شمار فائدے بیان کئے ہیں، مثلاً: ٭ پیشاب اور حیض کھل کر آتا ہے۔ ٭ انتڑیوں کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ ٭ زہریلے اثرات ختم ہو جاتے ہیں۔ ٭ باری کے بخار میں مفید ہے۔ ٭ معدے کی اصلاح ہوتی ہے۔ ٭ جماع کی خواہش میں اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ اس کے چبانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ ٭ جگر اور سینے کے درد کے لیے زود اثر ہے۔ (صحیح البخاري، الطب، حدیث: 5692)