(1) اس باب میں امام بخاری ؒ نے کل چار احادیث پیش کی ہیں:پہلی اور آخرت حدیث فعل سے متعلق ہے جبکہ دوسری اور تیسری حدیث کا تعلق وقت سے ہے۔ مقصود صرف اوقات مکروہ کا بیان ہے۔(2) اس آخری حدیث میں چند ایک دوسری چیزوں کے متعلق بھی حکم امتناعی بیان ہوا ہے۔
اشتمال الصماء:اپنے بدن پر اس طرح کپڑا لپیٹ لیا جائے کہ ہاتھ وغیرہ اس میں بند ہوجائیں۔
الاحتباء:گوٹھ مار کر اس طرح بیٹھنا کہ دونوں سرین زمین پر رکھ کر اپنی پنڈلیوں کو کھڑا کردیا جائے۔
ملامسه: دن یا رات کے وقت کپڑے کو صاف ہاتھ لگا کر بیع پختہ کرنا جبکہ اسے کھول کر نہ دیکھا گیا ہو۔
منابذه:ایک دوسرے کی طرف کپڑا پھینک کر بیع پختہ کرلینا۔ واضح رہے کہ اشتمال اور احتباء سے متعلق پوری تفصیل کتاب اللباس اور ملامسہ اور منابذہ کے متعلق وضاحت کتاب البیوع میں آئے گی۔