تشریح:
(1) جوتا اتارتے وقت بائیں جانب سے ابتدا اس لیے کی جاتی ہے کہ جوتا پہننا ایک اچھا کام ہے کیونکہ اس سے بدن کی حفاظت ہوتی ہے، جب دایاں پاؤں بائیں سے افضل اور قابل احترام ہے تو پہنتے وقت دائیں پاؤں سے آغاز کیا جاتا ہے اور اتارتے وقت اسے بعد میں کیا جاتا ہے تاکہ دائیں کی کرامت و احترام زیادہ ہو اور اس حفاظت میں اس کا حصہ اکثر ہو۔
(2) بہرحال جو انسان جوتا پہننے میں بائیں پاؤں سے آغاز کرتا ہے اس نے مخالفت سنت کی وجہ سے بے ادبی کا مظاہرہ کیا ہے لیکن جوتا پہننا حرام نہیں ہو گا۔ واللہ أعلم (فتح الباري: 384/10)