تشریح:
مسلمان ایک دوسرے کے لیے جسد واحد کی طرح ہیں۔ وہ باہمی مددگار تو ہو سکتے ہیں لیکن وہ ایک دوسرے کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمان کی تعریف یہ کی ہے کہ جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔ اس حدیث میں بھی ایک ادب کی تعلیم دی گئی ہے کہ مسلمانوں کو کسی طرح بھی تکلیف نہیں پہنچانی چاہیے۔