تشریح:
(1) ایک روایت میں ہے کہ لوگ جب کسی اونچے ٹیلے پر چرھتے تو بآواز الله أكبر، الله أكبر لا إله إلا الله، کہتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں مذکورہ تنبیہ فرمائی۔ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4202) اس سلسلے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’تم اپنے پروردگار کو گڑگڑاتے ہوئے اور چپکے چپکے پکارو۔ بےشک وہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔‘‘ (الأعراف: 55/7)
(2) بہرحال اللہ تعالیٰ کو پکارتے وقت عجز و انکسار اور نیاز مندی کا اظہار ہونا چاہیے، حد سے زیادہ چِلانا اچھا امر نہیں ہے، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں تنبیہ فرمائی۔ واللہ أعلم