تشریح:
شادی کے موقع پر برکت کی دعا میں اشارہ ہے کہ شادی دونوں کے لیے باعث برکت ہو۔ روزی، آل و اولاد اور گھر بار سب میں برکت شامل حال ہو۔ شادی میں جذبات سے زیادہ دور اندیشی کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی بہنوں کی تربیت کی وجہ سے اپنے جذبات کی قربانی دی۔ یہی وجہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بھرپور برکت کی دعا دیتے ہوئے فرمایا: ''بارك الله عليك'' جبکہ حضرت عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ کو جو دعا دی ہے وہ صرف بیوی کے اعتبار سے برکت پر مشتمل ہے: ''بارك الله لك'' (فتح الباري: 228/11)