تشریح:
احادیث میں نماز کا انتظار دو طرح سے بیان ہوا ہے: نماز سے پہلے اور نماز کے بعد۔ لیکن بعد کے انتظار کا تعامل سلف سے بہت کم نقل ہوا ہے، نیز نماز کے انتظار کو صرف حصول ثواب کے اعتبار سے نماز کہا گیا ہے، حکم کے لحاظ سے وہ نماز جیسا نہیں ہے کیونکہ دوران نماز میں گفتگو کرنا منع ہے جبکہ انتظار کے دوران میں بوقت ضرورت کلام کیا جاسکتا ہے۔والله أعلم.