تشریح:
(1) اس حدیث میں شرابی کو مارنے کے لیے تعداد کا تعین نہیں ہے کیونکہ شروع اسلام میں اس کی تعداد مقرر نہ تھی، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر رسوائی کی بددعا کرنے کو شیطان کی مدد قرار دیا ہے۔ اس طرح شیطان کو وسوسہ اندازی کا موقع ملے گا۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں ایسا کرنا یہ تأثر دینا ہے کہ وہ بددعا کا مستحق ہے تو شیطان اس کے دل میں گندے خیالات پیدا کرے گا، اس لیے آپ نے اس سے منع فرمایا۔
(2) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کوڑے نہیں لگوائے تھے بلکہ جوتوں، مکوں اور کپڑے کے سونٹوں کو کافی خیال کیا تھا۔ امام بخاری رحمہ اللہ کا اس حدیث سے یہی مقصود ہے۔