تشریح:
ایک روایت میں اس کی وضاحت اس طرح ہے کہ اگر اس عورت نے سیاہ فام، سیاہ آنکھوں والا اور موٹے سرین والا بچہ جنم دیا تو اس کا خاوند تہمت لگانے میں سچا ہے اور بیوی کا انکار جھوٹا ہے۔ اور اگر اس نے سرخ رنگ والا، کوتاہ قد (چھوٹے قد والا) گویا وہ چھپکلی کی طرح ہے، ایسا بچہ جنم دیا تو خاوند تہمت لگانے میں جھوٹا ہے، چنانچہ اس عورت نے مکروہ حال والے بچے (ولد الزنا) کو جنم دیا۔ (صحیح بخاري، الطلاق، حدیث:5309) یعنی اس عورت نے اس مرد جیسا بچہ جنم دیا جس سے تہمت لگائی گئی تھی۔ اس کے باوجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو رجم نہیں کیا کیونکہ اس کا کوئی باضابطہ ثبوت نہ تھا، محض قرائن پائے جاتے تھے جن کی وجہ سے کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔