تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بچوں کے لیے بیعت کرنا ضروری نہیں جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق فرمایا تھا کہ یہ ابھی کمسن ہے لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے دعا فرمائی اس کی برکت سے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صحت و سلامتی کے ساتھ بہت دیر تک زندہ رہے۔ (فتح الباري:248/13) البتہ بچے اپنے والد کے ہمراہ بیعت کر سکتے ہیں جیسا کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے والد گرامی کے ہمراہ آٹھ سال کی عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی تھی۔ (عمدة القاري:457/16)