تشریح:
1۔ اگرچہ اہل معاصی کو اپنے ہاں جگہ دینا ان کے گناہ میں شرکت کرنا ہے کیونکہ جو انسان کسی کے عمل سے راضی ہوتا ہے وہ انہی سے شمار ہوتا ہے لیکن مدینہ طیبہ کو اس وعید کے ساتھ خاص کیا گیا کیونکہ یہ شہر وحی اترنے کی جگہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وطن مالوف ہے۔ یہیں سے دین پھیلاہے۔ اس لیے مدینہ طیبہ کو دوسرے تمام شہروں سے برتری حاصل ہے۔
2۔اس حدیث سے پتا چلتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بدعت سے کس قدر نفرت تھی۔!آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی بدعتی کو اپنے ہاں جگہ دیتا ہے اس پر لعنت ہے۔اس لیے ہمیں بدعت اور اہل بدعت سے دور ہی رہنا چاہیے۔ واللہ المستعان۔