تشریح:
1۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ حدیث انتہائی اختصار سے بیان کی ہے۔ اس میں بہت سی تفصیلات ہیں۔ انھیں معلوم کرنے کے لیے کتاب الحدود حدیث:6841 کا مطالعہ کریں۔
2۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنازے کی نماز مسجد کے قریب مذکورہ مقام پر پڑھایا کرتے تھے، اس وجہ سے اسے تاریخی حیثیت حاصل ہے۔