قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الوَصَايَا (بَابُ الوَصِيَّةِ بِالثُّلُثِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: وَقَالَ الحَسَنُ: «لاَ يَجُوزُ لِلذِّمِّيِّ وَصِيَّةٌ إِلَّا الثُّلُثَ» وَقَالَ اللَّهُ تَعَالَى: {وَأَنِ احْكُمْ بَيْنَهُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ} [المائدة: 49]

2743. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: لَوْ غَضَّ النَّاسُ إِلَى الرُّبْعِ، لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الثُّلُثُ وَالثُّلُثُ كَثِيرٌ أَوْ كَبِيرٌ»

مترجم:

ترجمۃ الباب:

اور امام حسن بصری نے کہا کہ ذمی کافر کے لئے بھی تہائی مال سے زیادہ کی و صیت نافذ نہ ہو گی ۔ اللہ تعالیٰ نے سورہ مائدہ میں فرمایا کہ آپ ان میں غیر مسلموں میں بھی اس کے مطابق فیصلہ کیجئے جو اللہ تعالیٰ نے آپ پر نازل فرمایا ہے ۔ تشریح : ذمی اور مسلمانوں کا ایک ہی حکم ہے کسی کی وصیت تہائی ما ل سے زیادہ نافذ نہ ہوگی ۔ امام مالک اورشافعی اور امام احمد کایہی قول ہے کہ وصیت تہائی مال سے زیادہ میں نافذنہ ہوگی ، اگر میت کے وارث نہ ہو ں تو باقی مال بیت المال میں رکھا جائے گا اور حنفیہ کا یہ قول ہے کہ اگر وارث نہ ہو یا وارث ہوں اور وہ اجازت دیں تو ثلث سے زیادہ میں بھی وصیت نافذ ہو سکتی ہے ۔ ابن بطال نے کہا کہ امام بخاری  نے امام حسن بصری کا قول لا کر حنفیہ پر رد کیا اور اسی لئے قرآن کی یہ آیت لائے ( وان احکم بینھم بما انزل ) ( المائدہ : 49 ) کیونکہ آنحضرتﷺکا حکم بھی ( بما انزل اللہ ) میں داخل ہے ( وحیدی ) قال ابن بطال اراد البخاری بھذا الرد علی من قال کالحنفیۃ لجوازالوصیۃ بالزیادۃ علی الثلث لمن لا وارث لہ و کذالک احتج بقولہ وان احکم بینھم بما انزل اللہ والذی حکم بہ النبیﷺمن الثلث وھواالحکم بما انزل اللہ فمن تجاوز ما حدہ فقد اتی ما نھی عنہ و قال ابن المنیر لم یرد البخاری ھذا وانما اراد الاستشھاد بالایۃ علی ان الذی اذا تحاکم الینا ورثتہ لا تنفذ من وصیتہ الا بالثلث لانا لا نحکم فیھم الا بحکم الاسلام لقولہ تعالیٰ وان احکم بینھم بما انزل اللہ الایۃ ( فتح الباری ) عبارت کا خلاصہ وہی ہے جو مذکور ہوا۔

2743.

حضرت ابن عباس  ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: کاش کہ لوگ مصیبت میں چوتھائی تک کمی کرلیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ایک تہائی تک وصیت کرو۔ وصیت کی یہ مقدار بھی بہت زیادہ یا بہت بڑی ہے۔‘‘