باب: عام راستوں پر مسجد بنانا جب کہ کسی کو اس سے نقصان نہ پہنچے (جائز ہے)۔
)
Sahi-Bukhari:
Prayers (Salat)
(Chapter: (If) a mosque (is built) on a road, it should not be a cause of harm for the people)
مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
ترجمۃ الباب:
اور امام حسن ( بصری ) اور ایوب اور امام مالک ؓ نے بھی یہی کہا ہے
476.
حضرت عائشہ زوجہ نبی ﷺ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: جب سے میں نے ہوش سنبھالا، اسی وقت میں نے یہ دیکھا کہ میرے سے میں نے یہ دیکھا کہ میرے والدین دین اسلام قبول کر چکے تھے۔ اور ہم پر کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جس میں ہمارے ہاں رسول اللہ ﷺ دن کے دونوں حصوں میں، یعنی صبح و شام نہ آتے ہوں۔ پھر حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے دل میں ایک بات آئی اور انھوں نے اپنے گھر کے سامنے ایک کھلی جگہ میں مسجد بنا لی جس میں وہ نماز پڑھتے اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے۔ مشرکین کے بچے اور عورتیں آتے جاتے ان کے پاس کھڑے ہو جاتے۔ وہ حضرت ابوبکر کی حالت پر تعجب کرتے اور انہیں غور سے دیکھتے۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ بڑے رقیق القلب اور گریہ زاری کرنے والے انسان تھے، جب قرآن کریم کی تلاوت کرتے تو انھیں اپنی آنکھوں پر کنٹرول نہیں رہتا تھا۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے اس طرز عمل نے مشرکین قریش کے اشراف کو بڑی گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا تھا۔
تشریح:
1۔ امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو مختصر بیان کیا ہے۔ آئندہ اس واقعے سے متعلقہ تفصیلات بیان ہوں گی۔ امام بخاری ؒ نے کتاب الکفالة حدیث: 2297 اور کتاب المناقب حدیث: 3905 میں تفصیلات بیان کی ہیں ہم وہاں مفصل تشریح کریں گے، اس مقام پر امام بخاری ؒ کا مقصود صرف یہ ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے اپنے مکان کے سامنے عوامی مقام پر مسجد تعمیر کی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اس پر انکا رنہیں فرمایا، کیونکہ اس مسجد سے لوگوں کے آنے کا راستہ متاثر نہیں ہواتھا مشرکین کی عورتیں اور بچے وہاں سے گزرتے تھے۔ مشرکین کو بھی اس پر اعتراض نہ تھا۔ البتہ وہ اندیشہ ہائے دور درازمیں مبتلا ہو گئے کہ مبادا ہماری عورتیں حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے طرز عمل اور انداز قرآن خوانی سے مسحور و متاثر ہو جائیں ۔ اس کی تفاصیل آئندہ بیان ہوں گی، البتہ حضرت ابو بکر ؓ کے راستے میں مسجد بنانے اور رسول اللہ ﷺ کے انکار نہ کرنے سے یہ مسئلہ تو ثابت ہوا کہ پبلک مقامات پر مسجد بنائی جا سکتی ہے، بشرطیکہ راستہ متاثر نہ ہوتا ہو۔ 2۔ آج کل اس طرح کے تمام مقامات صوبائی یا مرکزی حکومت کی تحویل میں ہیں، لہٰذا ایسے مقامات پر مسجد بنانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت وقت سے اس کی اجازت لی جائے بصورت دیگر حکومت کو ایسی مسجد منہدم کرنے کا پورا حق ہو گا، آج چونکہ فتن و محن کا دور ہے فرقہ ورایت کا بھوت ذہنوں پر سوار ہے لوگوں میں مروت ومسامحت باقی نہیں رہی، لہٰذا ایسے مقامات پر مسجد بنانے سے پہلے مقامی حکومت سے اس جگہ کے متعلق مالکانہ حقوق لینا ضروری ہیں تاکہ فتنہ و فساد کا اندیشہ نہ رہے اور امن و سکون کے ساتھ وہاں اللہ کی عبادت کی جا سکے۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
472
٧
ترقيم دار طوق النّجاة (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار طوق النجاۃ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
476
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
476
١٠
ترقيم فؤاد عبد الباقي (داود راز)
ترقیم فواد عبد الباقی (داؤد راز)
476
تمہید کتاب
(صلاۃ) کے لغوی معنی دعاواستغفار ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے: (خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا وَصَلِّ عَلَيْهِمْ) (التوبۃ 103/9۔)"آپ ان کے اموال سے صدقہ لیجئے،انھیں پاک کیجئے اور اس کے ذریعے سے ان کا تزکیہ کیجئے اور ان کے لیے دعا کیجئے۔"جب صلاۃ کی نسبت اللہ کی طرف ہوتو اس کے معنی رحمت اور خیروبرکت ہوتے ہیں۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:(هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ) (الاحزاب 43/33۔) "وہی ہے(اللہ) جو تم پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے۔"شریعت میں صلاۃ ایک مخصوص عبادت کانام ہے جس کا آغاز تکبیر تحریمہ سے اور اختتام تسلیم سے ہوتا ہے ۔چونکہ یہ عبادت بندے کی طرف سے دعاؤں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کی ادائیگی پر اللہ کی رحمت کا نزول ہوتا ہے اس لیے اس عبادت کو سلاۃ سے موسوم کیاجاتا ہے۔دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے بندے کو اس عبادت کا مکلف ہوناپڑتا ہے اور قیامت کے دن بھی حقوق اللہ کی بابت سب سے پہلے اس کے متعلق ہی سوال ہوگا۔صلاۃ ،اللہ سے مناجات کا بہت بڑا ذریعہ ہے ،لہذا عبادات میں اسے مقدم رکھا جاتا ہے۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے شرائط صلاۃ،یعنی طہارت صغریٰ،طہارت کبریٰ،پھر طہارت مائیہ(وضو) اور طہارت ترابیہ(مسح) سے فراغت کے بعد مشروط،جو کہ اصل مقصود ہے،اسے بیان فرمایا ہے۔طہارت ،نماز کے لیے شرط ہے اور وسیلے میں چونکہ مشروط پر شرط اور مقصود پروسیلہ مقدم ہوتا ہے اس لیے شرط اور وسیلے کے بعدمشروط اورمقصود کو بیان کیاجارہا ہے۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کتاب ا لصلاۃ کاآغاز اس کی فرضیت کے بیان سے کیا ہے،یعنی فرضیت صلاۃ کہاں ،کب اور کیسے ہوئی اور کس شان سے ہوئی؟اس کے بعد آداب صلاۃ بیان کیے ہیں جو چار حصوں میں مشتمل ہیں:ستر العورۃ،استقبال قبلہ،احکام مساجد اور مسائل سترہ،وغیرہ۔نماز کی فرضیت کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بطورمہمان اللہ تعالیٰ نے اپنے پاس بلایا۔چونکہ میزبان کی طرف سے اپنے معزز مہمان کو کچھ نہ کچھ پیش کیا جاتا ہے،اسی طرح شب معراج میں آپ کو صلاۃ کا تحفہ پیش کیا گیا تاکہ اس کے ذریعے سے جب بھی بندہ اپنے آقا کے حضورحاضری دینا چاہے،دےسکے۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس مناسبت سے حدیث معراج کو بیان فرمایا ،پھر آداب صلاۃ کے سلسلے میں سرفہرست سترعورۃ کا مسئلہ ہے کیونکہ برہنگی تو ویسے ہی اللہ کو پسند نہیں چہ جائیکہ راز ونیاز کے وقت اسے اختیار کیاجائے،اس لیے جسم کے قابل سترحصے اور ان کی حدود وقیود کو بیان کیا۔قابل سترحصے کو ڈھانپنے کے لیے نہ تو کپڑوں کی تعداد درکارہوتی ہے اور نہ کسی خاص نوعیت کے کپڑوں ہی کی ضرورت ،اس مناسبت سے نماز میں مرد اورعورت کے لیے لباس کی اہمیت اور اس سے متعلقہ ہدایات ذکر کیں،پھر متعلقات لباس جوتے اورموزے پہن کر نماز ادا کرنا،ان کے متعلق شرعی ضابطہ ذکر کیا،پھر اس بات کا ذکر کیا کہ نماز کے لیے خاص جگہ کا انتخاب ضروری نہیں کہ وہ سطح زمین ہو بلکہ چھت ،منبر،چٹائی ،تختہ،بوریا،بستر اور دری یا قالین وغیرہ پر ادا کی جاسکتی ہے۔نماز کی ایک اہم شرط استقبال قبلہ ہے۔اس کی اہمیت وفضیلت ،عین قبلہ،جہت قبلہ ،تحری قبلہ کے مسائل،پھر اس مناسبت سے یہ وضاحت کہ اگر نمازی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا ہے تو قبلے کی جانب اس کے سامنے آگ یا جلتاہوا تنور ہونانماز کے منافی نہیں۔چونکہ استقبال قبلہ جگہ کا تقاضا کرتا ہے اس لحاظ سے آداب مساجد کا ذکر فرمایا اس میں فضیلت بنائے مسجد،اہمیت مسجد ،حفاظت مسجد ،نظافت مسجد،آداب دخول وخروج مسجد،مسجد میں سونا،فیصلے کرنا،اس کے ستونوں کے ساتھ قیدی باندھنا اور مسجد سے متعلقہ مکروہات ومباحات کی تفصیل ،کون سی جگہ نماز کے قابل نہیں اور نماز کہاں ادا کی جائے،اسے بیان فرمایا۔پھر اسے مناسبت سے مکے اور مدینے کے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوران سفر میں جہاں جہاں نماز پڑھی تھی،وہاں تعمیر کردہ تاریخی مساجد کا تذکرہ کیا ہے۔آخر میں سترے کے احکام بیان کیے ہیں،یعنی سترہ امام کی حیثیت ،سترے کی مقدار،نمازی اور سترے کے درمیان فاصلہ ،کون کون سی چیز کو سترہ بنایا جاسکتا ہے،مسجد حرام میں سترہ ستونوں کے درمیان اور ان کے پیچھے نماز کی ادائیگی اور اس کی شرعی حیثیت ،نمازی کے آگے سے گزرنا اور اس کی سنگینی۔ابواب سترہ میں اس بات کو خاص طور پر بیان کیاگیا ہے کہ اگرعورت نماز میں سترے کی جگہ ہوتو اس میں کوئی مضائقہ نہیں،پھر اس مناسبت سے چند ابواب عورت کے متعلق منعقد کیے تاکہ نماز کے متعلق عورت کے معاملے میں تشدد سے کام نہ لیاجائے جیسا کہ بعض حضرات اس کے فاعل وقائل ہیں۔دوران نماز میں اسے چھونے سے اگرنماز ختم نہیں ہوتی تو اسے سترہ بنانے میں کیا حرج ہے۔امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صلاۃسے متعلقہ ڈھیروں مسائل بیان کرنے کے لیے ایک سو سےزیادہ چھوٹے چھوٹے عنوان قائم کیے ہیں جن سے آپ کی دقت نظر اور جلالت قدر کا اندازہ ہوتا ہے۔ان مسائل کو ثابت کرنے کے لیے 171 مرفوع احادیث بیان کی ہیں جن میں 51مکرر ہیں۔اس کے معلقات 33 اور موقوف آثار کی تعداد 34 ہے۔اس طرح امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں متعدد حقائق ومعارف سے پردہ اٹھایا ہے۔ہماری ان معروضات کو سامنے رکھتے ہوئے کتاب الصلاۃ کا مطالعہ کریں اور اپنے قلب وذہن کو قرآن وحدیث سے جلا بخشیں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کاحامی وناصر ہو اور ہمیں کتاب وسنت کے مطابق زندگی بسر کرنے کی توفیق دے۔آمین۔
تمہید باب
مسجد بنانے کی کئی ایک صورتیں ہیں مثلاً اپنی زمین میں مسجد بنانا اس میں کوئی حرج نہیں یا کسی اور کی زمین میں مسجد تعمیر کرنا اس میں مالک کی اجازت لینا ضروری ہے یا عوامی مشترکہ جگہ میں مسجد بنانا مثلاً راستے وغیرہ میں اس کے لیے دو شرطیں ہیں۔ ایک یہ کہ راستہ متاثر نہ ہو۔ دوسرے یہ کسی کو اعتراض نہ ہو کیونکہ عوامی حقوق میں یہی بات ہوتی ہے جس طرح ہر انسان کو اس میں تصرف کا حق ہوتا ہےاسی طرح اس سے روکنے کا بھی حق ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا موقف یہ ہے کہ ایسی جگہ پر مسجد بنائی جا سکتی ہے بشرطیکہ لوگوں کا حق طریق متاثر نہ ہو۔ بعض حضرات مثلاًحضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ممانعت مروی ہے ان کے علاوہ ربیۃ الرائے نے بھی ایسے عوامی مقامات پر مسجد بنانے سے منع کیا ہے اس لیے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے مسئلے کی وضاحت فرما دی چونکہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ تک ان تین حضرات کی رائے صراحت اور صحیح نقل کے ساتھ پہنچی تھی۔ اس لیے ان کا نام ذکر کردیا ۔ ویسے جمہور اہل علم کا یہی موقف ہے۔( فتح الباری:1/729۔)
اور امام حسن ( بصری ) اور ایوب اور امام مالک ؓ نے بھی یہی کہا ہے
حدیث ترجمہ:
حضرت عائشہ زوجہ نبی ﷺ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: جب سے میں نے ہوش سنبھالا، اسی وقت میں نے یہ دیکھا کہ میرے سے میں نے یہ دیکھا کہ میرے والدین دین اسلام قبول کر چکے تھے۔ اور ہم پر کوئی دن ایسا نہیں گزرتا تھا جس میں ہمارے ہاں رسول اللہ ﷺ دن کے دونوں حصوں میں، یعنی صبح و شام نہ آتے ہوں۔ پھر حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے دل میں ایک بات آئی اور انھوں نے اپنے گھر کے سامنے ایک کھلی جگہ میں مسجد بنا لی جس میں وہ نماز پڑھتے اور قرآن کریم کی تلاوت کرتے تھے۔ مشرکین کے بچے اور عورتیں آتے جاتے ان کے پاس کھڑے ہو جاتے۔ وہ حضرت ابوبکر کی حالت پر تعجب کرتے اور انہیں غور سے دیکھتے۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ بڑے رقیق القلب اور گریہ زاری کرنے والے انسان تھے، جب قرآن کریم کی تلاوت کرتے تو انھیں اپنی آنکھوں پر کنٹرول نہیں رہتا تھا۔ حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے اس طرز عمل نے مشرکین قریش کے اشراف کو بڑی گھبراہٹ میں مبتلا کر دیا تھا۔
حدیث حاشیہ:
1۔ امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو مختصر بیان کیا ہے۔ آئندہ اس واقعے سے متعلقہ تفصیلات بیان ہوں گی۔ امام بخاری ؒ نے کتاب الکفالة حدیث: 2297 اور کتاب المناقب حدیث: 3905 میں تفصیلات بیان کی ہیں ہم وہاں مفصل تشریح کریں گے، اس مقام پر امام بخاری ؒ کا مقصود صرف یہ ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے اپنے مکان کے سامنے عوامی مقام پر مسجد تعمیر کی تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے اس پر انکا رنہیں فرمایا، کیونکہ اس مسجد سے لوگوں کے آنے کا راستہ متاثر نہیں ہواتھا مشرکین کی عورتیں اور بچے وہاں سے گزرتے تھے۔ مشرکین کو بھی اس پر اعتراض نہ تھا۔ البتہ وہ اندیشہ ہائے دور درازمیں مبتلا ہو گئے کہ مبادا ہماری عورتیں حضرت ابو بکر صدیق ؓ کے طرز عمل اور انداز قرآن خوانی سے مسحور و متاثر ہو جائیں ۔ اس کی تفاصیل آئندہ بیان ہوں گی، البتہ حضرت ابو بکر ؓ کے راستے میں مسجد بنانے اور رسول اللہ ﷺ کے انکار نہ کرنے سے یہ مسئلہ تو ثابت ہوا کہ پبلک مقامات پر مسجد بنائی جا سکتی ہے، بشرطیکہ راستہ متاثر نہ ہوتا ہو۔ 2۔ آج کل اس طرح کے تمام مقامات صوبائی یا مرکزی حکومت کی تحویل میں ہیں، لہٰذا ایسے مقامات پر مسجد بنانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت وقت سے اس کی اجازت لی جائے بصورت دیگر حکومت کو ایسی مسجد منہدم کرنے کا پورا حق ہو گا، آج چونکہ فتن و محن کا دور ہے فرقہ ورایت کا بھوت ذہنوں پر سوار ہے لوگوں میں مروت ومسامحت باقی نہیں رہی، لہٰذا ایسے مقامات پر مسجد بنانے سے پہلے مقامی حکومت سے اس جگہ کے متعلق مالکانہ حقوق لینا ضروری ہیں تاکہ فتنہ و فساد کا اندیشہ نہ رہے اور امن و سکون کے ساتھ وہاں اللہ کی عبادت کی جا سکے۔
ترجمۃ الباب:
امام حسن بصری، ایوب سختیانی اور امام مالک بھی یہی کہتے ہیں۔
حدیث ترجمہ:
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، انھوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے عقیل کے واسطہ سے بیان کیا، انھوں نے ابن شہاب زہری سے، انھوں نے کہا مجھے عروہ بن زبیر نے خبر دی کہ نبی کریم ﷺ کی زوجہ مطہرہ ام المؤمنین حضرت عائشہ ؓ نے بتلایا کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا تو اپنے ماں باپ کو مسلمان ہی پایا اور ہم پر کوئی دن ایسا نہیں گزرا جس میں رسول اللہ ﷺ صبح و شام دن کے وقت ہمارے گھر تشریف نہ لائے ہوں۔ پھر ابوبکر ؓ کی سمجھ میں ایک ترکیب آئی تو انھوں نے گھر کے سامنے ایک مسجد بنا لی، وہ اس میں نماز پڑھتے اور قرآن کی تلاوت کرتے۔ مشرکین کی عورتیں اور ان کے بچے وہاں تعجب سے سنتے اور کھڑے ہو جاتے اور آپ کی طرف دیکھتے رہتے۔ حضرت ابوبکر ؓ بڑے رونے والے آدمی تھے۔ جب قرآن کریم پڑھتے تو آنسوؤں پر قابو نہ رہتا، قریش کے مشرک سردار اس صورت حال سے گھبرا گئے۔
حدیث حاشیہ:
حافظ ابن حجرؒ فرماتے ہیں کہ مسجد کا اپنی ملک میں بنانا جائز ہے اورغیرملک میں منع ہے اور راستوں میں بھی مساجد بنانا درست ہے۔ بشرطیکہ چلنے والوں کو نقصان نہ ہو۔ بعض نے راہ میں مطلقاً ناجائز کا فتویٰ دیاہے، حضرت امام ؒ اسی فتویٰ کی تردید فرمارہے ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated 'Aishah (RA): (The wife of the Prophet (ﷺ)) I had seen my parents following Islam since I attained the age of puberty. Not a day passed but the Prophet (ﷺ) visited us, both in the mornings and evenings. My father Abii Bakr thought of building a mosque in the courtyard of his house and he did so. He used to pray and recite the Qur'an in it. The pagan women and their children used to stand by him and look at him with surprise. Abu Bakr (RA) was a softhearted person and could not help weeping while reciting the Qur'an. The chiefs of the Quraish pagans became afraid of that (i.e. that their children and women might be affected by the recitation of Qur'an)."