تشریح:
(1) اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز میں ایک آیت کو بار بار پڑھا جا سکتا ہے۔
(2) نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم امت کے لیے بہت فکر مند تھے اور ہر نیک و بد کے لیے مغفرت کی دعا کرتے رہتے تھے۔
(3) کسی کو بخشا یا اسے سزا دینا صرف اللہ کے اختیار میں ہے۔ اس کے علاوہ کوئی ہستی ایسی نہیں جو کسی کے اچھے یا برے انجام کا فیصلہ کرسکے حتیٰ کہ نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس چیز کا اختیار نہیں رکھتے کہ اگر اللہ تعالیٰ کسی کو عذاب دینے کا فیصلہ کر دیں تو نبیٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے عذاب سے بچا سکیں۔ ہاں! اللہ تعالیٰ سفارش کا حق دیں گے جسے چاہیں گے اور جس کے لیے چاہیں گے۔