تشریح:
(1) معلوم ہوا صرف سفارش اور دوسروں کی دعا پر اعتماد کافی نہیں بلکہ خود بھی کچھ مشکلات برداشت کرنی چاہئیں تاکہ سفارش اور دعا کا صحیح محل بن سکے۔ سفارش اور دعا کی وجہ جوازی بھی تو ہونی چاہیے۔
(2) خشوع و خضوع کے ساتھ سجدہ اصلاح نفس کا بہترین نسخہ ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تجویز فرمایا۔
(3) جنت میں جانے کے لیے اصلاح نفس ازحد ضروری ہے۔
(4) مراتب عالیہ کا حصول نفس امارہ کی مخالفت ہی سے ممکن ہے۔
(5) اس حدیث مبارکہ سے نفلی نماز کی فضیلت بھی ثابت ہوتی ہے۔
(6) جنت میں کچھ عام لوگ بھی انبیاء کے ساتھ ہوں گے۔