سنن نسائی:
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
(باب: میت کو غسل دیتے وقت کافور لپیٹنا)
Sunan-nasai:
The Book of Funerals
(Chapter: Camphor for washing the Deceased)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
1890.
حضرت ام عطیہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم آپ کی بیٹی کو غسل دے رہی تھیں۔ آپ نے فرمایا: ”اسے تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا اس سے زائد مرتبہ اگر ضرورت محسوس کرو تو، پانی اور بیری (کے پتوں) سے غسل دینا اور آخری دفعہ کافور یا کچھ کافور ڈال لینا، پھر جب تم فارغ ہو تو مجھے اطلاع کرنا۔“ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ کو اطلاع کی۔ آپ نے اپنا تہ بند ہماری طرف پھینکا اور فرمایا: ”اس کو اس میں لپیٹ دینا۔“ (راویٔ حدیث) ایوب بیان کرتے ہیں کہ حفصہ بنت سیرین نے کہا: اسے تین مرتبہ یا پانچ مرتبہ یا سات مرتبہ غسل دینا۔ اور ام عطیہ ؓ نے فرمایا: ہم نے ان کی تین منڈھیاں کنگھی سے بنا دیں۔