تشریح:
(1) ”بہت مشکل ہے“ کیونکہ شہداء زیادہ تھے، باقی ماندہ لوگ زخموں سے چور اور اس عظیم نقصان سے دل برداشتہ تھے۔ ایسی حالت میں ایک دن میں ستر قبریں نکالنا نہایت مشکل تھا۔ امن کی حالت میں بھی اتنی قبریں بنانا بہت مشکل کام ہے۔
(2) ”گہری کھودو“ کیونکہ اس طرح میت جانوروں اور بارش وغیرہ سے بہت محفوظ رہے گی، نیز لحد گرنے کا خطرہ نہیں رہے گا۔
(3) ضرورت پڑنے پر ایک سے زائد آدمی بھی ایک قبر میں دفن کیے جا سکتے ہیں مگر کفن الگ الگ ہونا ضروری ہے، البتہ عورت کو غیر محرم کے ساتھ دفن نہ کیا جائے، ہاں ماں بچے کو اکٹھا دفن کرنے میں کوئی حرج نہیں۔