سنن نسائی:
کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل
(باب: (قیامت کے دن )قبروں سے اٹھایا جانا)
Sunan-nasai:
The Book of Funerals
(Chapter: The Resurrection)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
2084.
حضرت عائشہ ؓ سے منقول ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تمھیں ننگے پاؤں اور ننگے جسم (اللہ تعالیٰ کے سامنے) جمع کیا جائے گا۔“ میں نے کہا: مرد اور عورتیں ایک دوسرے کو دیکھیں گے؟ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ”عائشہ! صورت حال اتنی ہولناک ہوگی کہ کسی کو اس کا خیال بھی نہ آئے گا۔“