تشریح:
(1) ٹھہرے پانی میں داخل ہو کر جنبی کا نہانا پانی کو ناقابل استعمال بنا سکتا ہے۔ اگرچہ ایک آدمی کے نہانے سے رنگ، بو اور ذائقے میں تبدیلی نہیں ہوگی مگر اجازت کی صورت میں تو جتنے آدمی بھی چاہیں، نہا سکتے ہیں۔ اس طرح رنگ، بو اور ذائقہ بدلنے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے۔
(2) نجاست سے قطع نظر پینے والوں کے لیے اس پانی کا استعمال طبعاً گوارانہ ہوگا جس میں جنبی لوگ نجاست سمیت نہاتے ہوں۔