تشریح:
(1) ”ہر عمل اس کے لیے ہے۔“ یعنی ہر عمل میں چاہے تو وہ مخلص ہو، چاہے تو اخلاص کو ختم کر دے، اس کا مدار اسی پر ہے اور اس کا اس کو مفاد ہو سکتا ہے، مثلاً: لوگ اس کی تعریف کریں یا اس کو کچھ بدلہ وعوض دیں کیونکہ وہ اعمال لوگوں کو نظر آتے ہیں مگر روزہ تو صرف اللہ تعالیٰ کو نظر آتا ہے، لہٰذا اس کا مکمل اجر تو اللہ تعالیٰ ہی دے گا۔
(2) ”نہ شہوانی بات کرے۔“ گویا یہ چیزیں روزے کی ڈھال میں سوراخ کرنے والی ہیں جس سے ڈھال ناکارہ ہو جائے گی۔
(3) ”وہ کہہ دے۔“ یعنی لڑائی کرنے والے سے کہے تاکہ اسے شرم آئے۔ یا اپنے دل میں کہے، اپنے آپ کو سمجھانے کے لیے، پہلا مفہوم الفاظ حدیث کے زیادہ قریب ہے۔