تشریح:
(1) حیض کی حالت میں جماع کئی خرابیوں کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ جب مرد پلید خون سے آلودہ ہوگا تو وہ نقصان دینے والے جراثیم سے محفوظ نہیں رہ سکے گا، اس لیے اس حالت میں جماع سے منع کیا گیا ہے۔ اگر کوئی خلاف ورزی کرے تو اسے مالی تاوان بھی ڈالا گیا ہے کیونکہ آپ کے دور میں لوگ غریب تھے۔ مالی تاوان ان کے لیے برداشت کرنا مشکل تھا، لہٰذا روکنے کے لیے یہ طریقہ کارگر سمجھا گیا۔
(2) ’’دینار یا نصف دینار۔‘‘ اس کی بابت حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے صراحت فرمائی ہے کہ دینار اس وقت جب وہ ابتدائے حیض میں جماع کرے اور نصف دینار اس وقت جب وہ حیض کے آخری دنوں میں جماع کرے۔ دیکھیے: (سنن أبي داود، الطھارة، حدیث: ۲۶۵) ممکن ہے، پہلے دنوں کا خون گاڑھا ہونے کی وجہ سے زیادہ نقصان دہ ہو اور آخری دنوں کا کم، اس لیے تاوان میں فرق کیا گیا ہے۔