تشریح:
حضرت سالم رضی اللہ عنہ کو حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے متبنیٰ (منہ بولا بیٹا) بنا رکھا تھا۔ وہ گھر میں بیٹوں کی طرح رہتا اور آتا جاتا رہتا تھا۔ جب یہ حکم اترا کہ متبنیٰ حقیقتاً بیٹا نہیں بنتا‘ نہ اس پر بیٹے کے احکام لاگو ہوتے ہیں تو اس سے پردہ فرض ہوگیا‘ اس لیے مندرجہ بالا صورت حال پیدا ہوئی اب بھی جہاں اس قسم کی صورت حال پیش آئے گی‘ وہاں حضرت عائشہؓ‘ امام ابن تیمیہ اور امام شوکانی وغیرہم کے نزدیک اس پر عمل کی گنجائش ہے‘ تاہم اصل یہی ہے کہ رضاعت کا اعتبار صغر سنی‘ یعنی مدت رضاعت کے اندر ہی ہوگا۔ واللہ أعلم۔