قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْمِيَاهِ (بَابُ الْوُضُوءِ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ)

حکم : صحیح (الألباني)

333. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّ قَلْبِي مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ

سنن نسائی:

کتاب: پانی کی مختلف اقسام سے متعلق احکام و مسائل

تمہید کتاب (باب: برف اور اولوں کے پانی سے وضو کرنے کا بیان)

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

333.

حضرت عائشہ ؓا سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ فرمایا کرتے تھے: ’’اے اللہ! میری غلطیاں برف اور اولوں کے پانی سے دھو دے۔ اور میرے دل کو غلطیوں سے اس طرح پاک صاف فرما دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل کچیل سے پاک صاف رکھا ہے۔‘‘