سنن نسائی:
کتاب: عطیہ سے متعلق احکام و مسائل
(باب: عطیہ کرنے کے بارے میں حضرت نعمان بن بشیرؓ کی روایت کے ناقلین کے لفظی اختلاف کا بیان)
Sunan-nasai:
The Book of Presents
(Chapter: Different Versions Of The Report Of Nu'man Bin Bashir Concerning Presents)
مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)
3677.
حضرت بشیر بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے ایک بیٹے کو غلام تحفے میں دیا۔ پھر وہ نبی اکرم ﷺ کے پاس آئے کہ نبی ﷺ کو اس تحفے پر گواہ بنالیں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تم نے پوری اولاد کو ایسے تحفے دیے ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا‘ پھر اسے بھی واپس کر۔“