قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْبَيْعَةِ (بَابٌ تَفْسِيرُ الْهِجْرَةِ)

حکم : صحیح الإسناد 

4166. أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ يَعْلَى بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ كَانُوا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ لِأَنَّهُمْ هَجَرُوا الْمُشْرِكِينَ، وَكَانَ مِنَ الْأَنْصَارِ مُهَاجِرُونَ لِأَنَّ الْمَدِينَةَ كَانَتْ دَارَ شِرْكٍ، فَجَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ»

مترجم:

4166.

حضرت ابن عباسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اﷲ ﷺ اور ابوبکر وعمرؓ اس لیے مہاجر تھے کہ انھوں نے مشرکین (اور ان کے علاقے) کو چھوڑ دیا تھا۔ اور انصار میں سے بھی لوگ مہاجر تھے کیو نکہ مدینہ بھی (آپ کی تشریف آوری سے پہلے) شرک اور مشرکین کا علاقہ تھا‘ چنانچہ کچھ انصار عقبہ کی رات رسول اﷲ ﷺ کے پاس (مکہ مکرمہ) چلے آئے تھے۔