سنن نسائی:
کتاب: چور کا ہاتھ کاٹنے کا بیان
(باب: حاکم کے سامنے مقدمہ پیش کرنے کے بعد متعلقہ شخص کا چور کو چوری معاف کرنا اور صفوان بن امیہ کی حدیث میں عطاء پر اختلاف کا بیان)
Sunan-nasai:
The Book of Cutting off the Hand of the Thief
(Chapter: If A Man Lets A Thief Have What He Stole, After Bringing Him Before The Ruler, And Mention Of The Differences Reported From 'Ata In The Narration Of Safwan Bin Umayyah About That)
مترجم:
4879. حضرت صفوان بن امیہ ؓسے روایت ہے کہ ایک آدمی نے (میری) چادر چرالی۔ وہ اسے نبی اکرم ﷺ کے پاس لے گئے۔ آپ نے اس کا ہاتھ کاٹ دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کردیا۔ آپ نے فرمایا: ”ابو وہب! تو نے یہ کام میرے پاس پیش کرنے سے پہلے کیوں نہ کیا؟“ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس کا ہاتھ کاٹ دیا۔