تشریح:
اس باب سے مصنف رح کا مقصود یہ ہے کہ سب مسلمان اسلام وایمان میں برابر نہیں ہو تے بلکہ کسی کا اسلام وایمان زیادہ ہوتا ہے ،کسی کا کم ۔ اور یہ کمی بیشی اعمال کے لحاظ سے بھی ہوتی ہے اور قلبی کیفیت کے لحاظ سے بھی۔”کو ن سا اسلام افضل ہے“ مطلب یہ ہے کہ اہل اسلام میں سے کون افضل ہے۔