تشریح:
(1) ”کون سا اسلام بہتر ہے“ یعنی امور اسلام میں سے کو ن سا کام زیا دہ بہتر اور افضل ہے۔
(2) اس میں جہاں بھوکوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب دی گئی ہے وہاں محتاج اور ضرورت مند لوگوں کی دلجوئی کی طرف بھی رہنمائی کی گئی ہے ۔ کھانا کھلانے اور دل جوئی کرنا لوگوں کو اپنا گرویدہ بنانے کا ایک تیر بہدف نسخہ ہے ۔دیث دار لوگوں ،با لخصوص علماء کو اس اہم نکتے کی طرف بھر پور توجہ دینی چاہیے۔
(3) اس حدیث مبارکہ سے اسلام کی اہمیت واضح ہو تی ہے ۔ لوگوں کے دل موہنے اور انھیں اپنے قریب کرنے کے لیے یہ بہت مفید اور مجرب چیز ہے ۔سلام کرنے کےلیے چند لوگوں کو خاص نہ کیا جائے جیساکہ متکبر اور جابر قسم کے لوگوں کا طریقہ ہے بلکہ ہر خاص وعام کو سلام کیا جائے کیونکہ تمام اہل ایمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ، تاہم کسی کافر مشرک اور یہودی وعیسائی کو سلام کرنے میں پہل نہ کی جائے اور نہ کسی فاسق وفاجر کو پہلے سلام کیا جائے ،البتہ جس شخص کی اصل حقیقت حال معلوم نہ ہو تواسے مسلمان سمجھتے ہوئے سلام کہنے میں پہل کی جاسکتی ہے ۔ واللہ أعلم۔
(4) افضل عمل کےمتعلق مختلف روایا ت آئی ہیں۔ یہ اختلاف اشخاص واحوال کے لحاظ سے ہے، لہذا اسے تضاد نہیں کیا جائے گا۔ (تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث:۴۹۸۹)