قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ تَحْرِيمِ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ)

حکم : صحیح 

5160. أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا بَيْهَسُ بْنُ فَهْدَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو شَيْخٍ الْهُنَائِيُّ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ وَحَوْلَهُ نَاسٌ مِنْ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ فَقَالَ لَهُمْ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ فَقَالُوا اللَّهُمَّ نَعَمْ قَالَ وَنَهَى عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا قَالُوا نَعَمْ خَالَفَهُ عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ رَوَاهُ عَنْ بَيْهَسٍ عَنْ أَبِي شَيْخٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ

مترجم:

5160.

حضرت ابو شیخ ہنائی نے کہا: میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے سنا جب کہ ان کے اردگرد مہاجرین و انصار کے بہت سے لوگ تھے، انہوں نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے؟ ان سب نے کہا: اللہ کی قسم!جی ہاں۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اور آپ نے سونا استعمال کرنے سے بھی منع فرمایا: جی ہاں۔ علی بن غراب نے اس (نضربن شمیل) کی مخالفت کی ہے اور(اس حدیث کو) ابن عمر کی مسند قراردیا ہے۔