تشریح:
جھاگ پیدا ہونا تغیر پر دلالت کرتا ہے اور یہ نشے کی علامت ہے، لہٰذا انگوروں کا جوس اتنا پرانا ہوجائے کہ اس میں جوش یا جھاگ پیدا ہوجائے تو اس کا استعمال حرام ہوجاتا ہے، البتہ آگ پر گرم کرنے سے جوش یا جھاگ پیدا ہو تو کوئی حرج نہیں کہ وہ نشے کی بنا پر نہیں بلکہ آگ کی وجہ سے ہے۔