تشریح:
الشرح الکبیر کی تخریج کرتے ہوئے علامہ ابن ملقن رحمہ اللہ مسواک سے متعلق آخری حدیث کے بعد فرماتے ہیں کہ اس مسئلہ می مصنف نے سو سے زیادہ احادیث ذکر کی ہیں اور یہ بہت بڑی تعداد ہے۔ پھر کہتے ہیں: یہ تعجب کی بات ہے، ایک ہی سنت سے متعلق اس قدر احادیث منقول ہیں جبکہ بہت سے لوگ بلکہ اکثر فقہاء اس سنت کو چھوڑ دیتے ہیں۔ دیکھیے: (البدر المنیر: ۲۲۳/۳) اگرچہ یہ تعداد صحیح و ضعیف ہر قسم کی احادیث سمیت بنتی ہے، لیکن ان سے اس عظیم سنت کی اہمیت بالکل واضح ہے۔