تشریح:
(1) نماز میں ہر رکن کی ادائیگی کے دوران میں ہاتھوں کی کوئی نہ کوئی جگہ مقرر ہے۔ کوکھ پر ہاتھ رکھنے سے اصلی حالت کی خلاف ورزی ہوگی، اس لیے یہ منع ہے۔ کہا گیا ہے کہ شیطان اس طرح کھڑا ہوتا ہے، یا یہودی اس طرح عبادت کرتے تھے، یا اہل مصائب نوحے کے وقت ایسے کھڑے ہوتے ہیں، یا جہنمی جہنم میں ایسے کھڑے ہوں گے، یا یہ متکبرین کی خصلت ہے۔ یہ تمام تشبیہات ہیں، لہٰذا منع فرمایا۔ واللہ أعلم۔
(۲) [تخصر ] کے یہ معنی جمہور اہل علم کے نزدیک ہیں۔ بعض نے اس سے، سہارے کے لیے ہاتھ میں چھڑی پکڑنا، یا سورت کا کچھ حصہ پڑھنا، یا رکوع اور سجدہ مکمل نہ کرنا مراد لیا ہے مگر یہ معانی مرجوح ہیں، نیز یہ آئندہ حدیث کے منافی ہیں۔