قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الِافْتِتَاحِ (بَابُ تَأْوِيلِ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ "وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِنْ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ")

حکم : صحیح 

913. أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُصَلِّي فَدَعَاهُ قَالَ فَصَلَّيْتُ ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُجِيبَنِي قَالَ كُنْتُ أُصَلِّي قَالَ أَلَمْ يَقُلْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ أَلَا أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنْ الْمَسْجِدِ قَالَ فَذَهَبَ لِيَخْرُجَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْلَكَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي الَّذِي أُوتِيتُ وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ

مترجم:

913.

حضرت ابوسعید بن معلی ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ میرے پاس سے گزرے جب کہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے مجھے آواز دی، میں نماز پڑھتا رہا۔ پھر میں (فارغ ہوکر) آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: ”تم نے اس وقت جواب کیوں نہیں دیا؟“ میں نے کہا: میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”کیا اللہ تعالیٰ نے (قرآن مجید میں) نہیں فرمایا: (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ) ”اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ اور (اس کے) رسول کی بات کا جواب دو جب وہ تمھیں ایسی بات کی طرف بلائے جس میں تمھاری زندگی ہے۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”کیا میں تمھیں مسجد نکلنے سے پہلے پہلے قرآن کی سب سے عظیم سورت نہ سکھلاؤں؟“ آپ مسجد سے نکلنے لگے تو میں نے کہا: اے اللہ کےر سول! آپ کی وہ بات؟ آپ نے فرمایا: ”سورہ (الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ) یہ سات آیتیں ہیں جو باربار پڑھی جاتی ہیں اور یہ عظیم قرآن ہے جو مجھے دیا گیا۔“