قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الْأَمْرِ بِالْقِيَامِ لِلْجَنَازَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1915.   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ الْجَنَازَةَ فَلَمْ يَكُنْ مَاشِيًا مَعَهَا فَلْيَقُمْ حَتَّى تُخَلِّفَهُ أَوْ تُوضَعَ مِنْ قَبْلِ أَنْ تُخَلِّفَهُ

سنن نسائی:

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: جنازے کے لیے کھڑا ہونےکا حکم

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1915.   حضرت عامر بن ربیعہ ؓ سے مروی ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی جنازہ (آتا ہوا) دیکھے اور اس نے جنازے کے ساتھ نہ جانا ہو تو (کم از کم) کھڑا ہو جائے حتیٰ کہ جنازہ اس سے آگے گزر جائے یا گزرنے سے پہلے زمین پر رکھ دیا جائے۔“