قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي تَرْكِ الْقِيَامِ)

حکم : صحیح الإسناد

ترجمۃ الباب:

1925.   أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا مَنْصُورٌ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ مُرَّ بِجَنَازَةٍ عَلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ فَقَامَ الْحَسَنُ وَلَمْ يَقُمْ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَالَ الْحَسَنُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَمَا قَامَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَامَ لَهَا ثُمَّ قَعَدَ

سنن نسائی:

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کھڑانہ ہو نے کی رخصت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

1925.   حضرت ابن سیرین ؓ نے کہا کہ حضرات حسن بن علی اور ابن عباس رضی اللہ عنھم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا۔ حضرت حسن ؓ کھڑے ہوگئے اور حضرت ابن عباس ؓ کھڑے نہ ہوئے۔ حضرت حسن ؓ نے حضرت ابن عباس ؓ سے کہا: کیا رسول اللہ ﷺ جنازے کو دیکھ کر کھڑے نہیں ہوئے تھے؟ حضرت ابن عباس ؓ نے کہا: کھڑے ہوئے تھے مگر پھر بیٹھے رہے۔