قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ دَفْنِ الْجَمَاعَةِ فِي الْقَبْرِ الْوَاحِدِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2015.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ أَصَابَ النَّاسَ جَهْدٌ شَدِيدٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا، وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قَبْرٍ»، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَنْ نُقَدِّمُ؟ قَالَ: «قَدِّمُوا أَكْثَرَهُمْ قُرْآنًا»

سنن نسائی:

کتاب: جنازے سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: ایک سے زیادہ افراد کو ایک قبر میں دفن کرنا ‏

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

2015.   حضرت ہشام بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں کہ جنگ احد کے دن لوگوں کو سخت تکلیف پہنچی تو نبی ﷺ نے فرمایا: ”قبریں کھودو، کشادہ کھودو اور دو دو، تین تین شہداء کو ایک ایک قبر میں دفن کرو۔“ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم کس کو آگے (قبلے کی طرف) رکھیں؟ آپ نے فرمایا: ”جو ان میں سے زیادہ قرآن پڑھا ہوا ہو۔“