قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُدْرِكْ صَلَاةَ الصُّبْحِ مَعَ الْإِمَامِ بِالْمُزْدَلِفَةِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3039.   أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ إِسْمَعِيلَ وَدَاوُدَ وَزَكَرِيِّا عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاقِفًا بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَالَ مَنْ صَلَّى مَعَنَا صَلَاتَنَا هَذِهِ هَا هُنَا ثُمَّ أَقَامَ مَعَنَا وَقَدْ وَقَفَ قَبْلَ ذَلِكَ بِعَرَفَةَ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ تَمَّ حَجُّهُ

سنن نسائی:

کتاب: مواقیت کا بیان 

  (

باب: جو شخص مزدلفہ میں صبح کی نماز امام کے ساتھ نہ پا سکے؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

3039.   حضرت عروہ بن مضرس ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو مزدلفہ میں وقوف فرماتے (ٹھہرے) دیکھا۔ آپ نے فرمایا: ”جس شخص نے یہ نماز (نماز فجر) اس جگہ ہمارے ساتھ پڑھی، پھر ہمارے ساتھ ٹھہرا رہا اور وہ اس سے قبل دن یا رات کسی وقت عرفات میں وقوف کر چکا ہو تو اس کا حج پورا ہو گیا۔“