Sunan-nasai:
The Book of Jihad
(Chapter: Wishing To Be Killed In The Cause Of Allah)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
3151.
حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: ’’اگر یہ خطرہ نہ ہوتا کہ میںاپنی امت پر مشقت ڈال دوں گا تو میں کسی لشکر کے پیچھے نہ رہتا‘ لیکن وہ سواری کے جانور نہیں پاتے اور میں بھی اتنے جانور نہیں پاتا کہ ان سب کو سواری مہیا کرسکوں۔ اور مجھ سے پیچھے رہنا ان پر شاق گزرتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں شہید کیاجاؤں‘ پھر زندہ کیا جاؤں‘ پھر شہید کیاجاؤں‘ پھر زندہ کیا جاؤں۔‘‘ تین دفعہ فرمایا۔

حدیث حاشیہ:
تفصیل کے لیے دیکھیے ح 3100۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ” اگر میری امت کے لیے یہ بات باعث تکلیف و مشقت نہ ہوتی تو میں کسی بھی فوجی ٹولی و جماعت کے ساتھ نکلنے میں پیچھے نہ رہتا ، لیکن لوگوں کے پاس سواریوں کا انتظام نہیں ، اور نہ ہی ہمارے پاس وافر سواریاں ہیں کہ میں انہیں ان پر بٹھا کر لے جا سکوں ؟ اور وہ لوگ میرا ساتھ چھوڑ کر رہنا نہیں چاہتے ۔ ( اس لیے میں ہر سریہ ( فوجی دستہ ) کے ساتھ نہیں جاتا ) مجھے تو پسند ہے کہ میں اللہ کے راستے میں مارا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں پھر مارا جاؤں ، پھر زندہ کیا جاؤں ، پھر مارا جاؤں “ ، آپ نے ایسا تین بار فرمایا ۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Prophet (صلی اللہ علیہ وسلم) said: "Were it not that it would be too difficult for my Ummah, I would not have stayed behind from any expedition. But they could not find mounts, and I could not find any mounts for them, and it would be too hard for them to stay behind when I went out. And I wish that I could be killed in the cause of Allah, then brought back to life, then killed, then brought back to life, then killed," three times.