موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ خِيَارِ الْأَمَةِ تُعْتَقُ وَزَوْجُهَا حُرٌّ)
حکم : صحيح ، دون قوله : " .... حرا
3451 . أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ فَاشْتَرَطُوا وَلَاءَهَا فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْتَرِيهَا وَأَعْتِقِيهَا فَإِنَّ الْوَلَاءَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَأُتِيَ بِلَحْمٍ فَقِيلَ إِنَّ هَذَا مِمَّا تُصُدِّقَ بِهِ عَلَى بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ وَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ زَوْجُهَا حُرًّا
سنن نسائی:
کتاب: طلاق سے متعلق احکام و مسائل
باب: لونڈی آزاد ہوجائے تو اور اس کا خاوند پہلے سے آزاد ہوتو کیا اسے اختیا ہوگا؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
3451. حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ میں نے بریرہ کو خریدنے کا ارادہ کیا مگر اس کے مالکوں نے ولا کی شرط لگالی۔ میں نے یہ بات نبیﷺ سے ذکر کی تو آپ نے فرمایا: ’’تو خرید کر آزاد کردے۔ ولا تو اسی کے لیے ہوتا ہے جو آزاد کرتا ہے۔‘‘ نیز آپ کے پاس گوشت لایا گیا تو اور بتایا گیا کہ یہ گوشت بریرہ پر صدقہ کیا گیا تھا (اس نے ہمیں بھیجا ہے۔) آپ نے فرمایا: ”وہ اس کے لیے صدقہ تھا‘ ہمارے لیے تحفہ ہے۔“ نیز رسول اللہ ﷺ نے اسے اختیار دیا جب کہ اس کا خاوند آزاد تھا۔