قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْحَيْضِ وَالِاسْتِحَاضَةِ (بَابُ الْمَرْأَةُ يَكُونُ لَهَا أَيَّامٌ مَعْلُومَةٌ تَحِيضُهَا كُلَّ شَهْرٍ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

355 .   أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهَرَاقُ الدَّمَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَفْتَتْ لَهَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِتَنْظُرْ عَدَدَ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ مِنْ الشَّهْرِ قَبْلَ أَنْ يُصِيبَهَا الَّذِي أَصَابَهَا فَلْتَتْرُكْ الصَّلَاةَ قَدْرَ ذَلِكَ مِنْ الشَّهْرِ فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ بِالثَّوْبِ ثُمَّ لِتُصَلِّ

سنن نسائی:

کتاب: حیض اور استحاضےسےمتعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: جس مستحاضہ عورت کو اپنے حیض کے دن معلوم ہوں‘وہ ہر مہینے انھی کو حیض سمجھے

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)

355.   حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک عورت کو رسول اللہ ﷺ کے دور میں بہت خون آتا تھا۔ تو ام سلمہ ؓ نے اس کے بارے میں اللہ کے رسول ﷺ سے مسئلہ پوچھا تو آپ نے فرمایا: ’’بیماری لگنے سے پہلے اس کو جن شب و روز میں ہر ماہ حیض آیا کرتا تھا، ان کا حساب لگائے اور ہر مہینے ان دنوں میں نماز چھوڑ دے۔ اور جب وہ دن گزر جائیں تو وہ غسل کرے، لنگوٹ باندھے، پھر نماز شروع کر دے۔‘‘