قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: كِتَابُ الْإِيمَانِ وَشَرَائِعِهِ (بَابٌ قِيَامُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

5027.   حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَنْ قَامَ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ

سنن نسائی:

کتاب: ایمان اور اس کے فرائض واحکام کا بیان

 

کتاب تمہید  (

باب: لیلۃ القدر میں عبادت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

5027.   حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص ایمان کے جذبے اور ثواب کی نیت سے رمضان المبارک کا قیام کرے، اس کے سب پہلے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں۔ اور جو شخص جذبہ ایمان اور نیت ثواب کے ساتھ لیلۃ القدر میں عبادت کر ے، اس کے بھی سب پہلے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔“