موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن النسائي: كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ (بَابُ الْكَرَاهِيَةِ لِلنِّسَاءِ فِي إِظْهَارِ الْحُلِيِّ وَالذَّهَبِ)
حکم : ضعیف
5042 . أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ شَاهِينَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ أَنْبَأَنَا خَالِدٌ عَنْ مُطَرِّفٍ ح وَأَنْبَأَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطٌ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ أَبِي الْجَهْمِ عَنْ أَبِي زَيْدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ كُنْتُ قَاعِدًا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ سِوَارَانِ مِنْ نَارٍ قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ طَوْقٌ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ طَوْقٌ مِنْ نَارٍ قَالَتْ قُرْطَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ قَالَ قُرْطَيْنِ مِنْ نَارٍ قَالَ وَكَانَ عَلَيْهِمَا سِوَارَانِ مِنْ ذَهَبٍ فَرَمَتْ بِهِمَا قَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا لَمْ تَتَزَيَّنْ لِزَوْجِهَا صَلِفَتْ عِنْدَهُ قَالَ مَا يَمْنَعُ إِحْدَاكُنَّ أَنْ تَصْنَعَ قُرْطَيْنِ مِنْ فِضَّةٍ ثُمَّ تُصَفِّرَهُ بِزَعْفَرَانٍ أَوْ بِعَبِيرٍ اللَّفْظُ لِابْنِ حَرْبٍ
سنن نسائی:
کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل
باب: عورتوں کےلیے زیورات اور سونے کی نمائش کی کراہت کابیان
مترجم: ١. فضيلة الشيخ حافظ محمّد أمين (دار السّلام)
5042. حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نبئ اکرم ﷺ کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک عورت آپ کے پاس آئی اور کہا: اے اللہ کے رسو ل! میں سونے کے دو کنگن استعمال کرسکتی ہوں؟ آپ نے فرمایا: یہ آگ کے دو کنگن ہیں۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! سونے کا ہار؟ آپ نے فرمایا: تیرے گلے میں ہار ہوگا آگ کا۔ وہ کہنے لگی:سونے کی بالیاں؟ آپ نے فرمایا: بالیاں بھی آگ کی ہیں۔ راوی نے کہا: اس عورت نے سونے کے دو کڑے پہن رکھے تھے، اس نے اتار کر وہ پھینک دیے۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر عورت اپنے خاوند کے لیے زیب و زینت نہ لگائے تو وہ اس کے نزدیک کم مرتبہ ہو جاتی ہے ۔ آپ نے فرمایا: کون سی چیز مانع ہے کہ وہ چاندی کی دو بالیاں بنالے۔ پھر اسے زعفران یا عبیر سے رنگ لے۔ یہ الفاظ (استاد احمد) ابن حرب کے ہیں۔