قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن النسائي: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ (بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْحِمَارِ)

حکم : حسن صحیح

ترجمۃ الباب:

741.   أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ وَهُوَ رَاكِبٌ إِلَى خَيْبَرَ وَالْقِبْلَةُ خَلْفَهُ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ لَا نَعْلَمُ أَحَدًا تَابَعَ عَمْرَو بْنَ يَحْيَى عَلَى قَوْلِهِ يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ وَحَدِيثُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ أَنَسٍ الصَّوَابُ مَوْقُوفٌ وَاللَّهُ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى أَعْلَمُ

سنن نسائی:

کتاب: مسجد سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: گدھے پر نماز پڑھنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ حافظ محمد امین (دار السلام)

741.   حضرت انس بن مالک ؓ سےمنقول ہے، انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو گدھے پر سوار نماز پڑھتے دیکھا۔ آپ خیبر کی طرف جا رہے تھے جب کہ قبلہ آپ کی پشت کی جانب تھا۔ امام ابو عبدالرحمٰن (نسائی) ؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ کسی اور راوی نے [يُصَلِّي عَلَى حِمَارٍ] کے الفاظ بیان کرنے میں عمرو بن یحییٰ کی موافقت کی ہو۔ صحیح بات یہ ہے کہ یحییٰ بن سعید کی حضرت انس ؓ سے اس مفہوم کی روایت موقوف ہے۔ واللہ أعلم۔