قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِمَامِ الرَّعِيَّةِ​)

حکم : صحیح 

1332. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ، حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ لِمُعَاوِيَةَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: "مَا مِنْ إِمَامٍ يُغْلِقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِي الْحَاجَةِ وَالْخَلَّةِ وَالْمَسْكَنَةِ، إِلاَّ أَغْلَقَ اللهُ أَبْوَابَ السَّمَائِ دُونَ خَلَّتِهِ وَحَاجَتِهِ وَمَسْكَنَتِهِ". فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلاً عَلَى حَوَائِجِ النَّاسِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ. وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ. وَعَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُهَنِيُّ، يُكْنَى أَبَا مَرْيَمَ

مترجم:

1332.

عمرو بن مرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ ؓ سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتے سنا ہے: ’’جوبھی حاکم حاجت مندوں، محتاجوں اور مسکینوں کے لیے اپنے دروازے بندرکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضرورت، حاجت اور مسکنت کے لیے اپنے دروازے بند رکھتاہے‘‘، جب معاویہ ؓ نے یہ سنا تولوگوں کی ضرورت کے لیے ایک آدمی مقرر کردیا۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱۔ عمرو بن مرہ ؓ کی حدیث غریب ہے۔
۲۔ یہ حدیث دوسرے طریق سے بھی مروی ہے۔
۳۔ اس باب میں ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔
۴۔ عمرو بن مرہ جہنی کی کنیت ابومریم ہے۔