1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ (بَابٌ فِي الصُّلْحِ)

حکم: صحیح

3595. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ عَلَيْهِ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى كَشَفَ سِجْفَ حُجْرَتِهِ وَنَادَى كَعْبَ بْنَ مَالِكٍ فَقَالَ يَا كَعْبُ فَقَالَ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ...

Abu-Daud : The Office of the Judge (Kitab Al-Aqdiyah) (Chapter: Regarding reconciliation )

مترجم: DaudWriterName

3595. سیدنا کعب بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں آپ نے ابن ابی حدرد سے اپنے قرضے کا مطالبہ کیا۔ یہ مسجد میں تھے کہ ان کی آوازیں اونچی ہو گئیں جنہیں رسول اللہ ﷺ نے اپنے گھر میں سنا۔ پس رسول اللہ ﷺ ان کی طرف نکلے اور اپنے حجرے کا پردہ اٹھایا اور کعب بن مالک کو آواز دیتے ہوئے کہا: ”اے کعب!“ اس نے کہا: میں حاضر ہوں، اے اﷲ کے رسول! آپ ﷺ نے اپنے ہاتھ سے اسے اشارہ فرمایا کہ اپنا آدھا قرضہ چھوڑ دو۔ کعب نے کہا: اے اﷲ کے رسول! میں نے معاف کیا۔ نبی کریم ﷺ نے دوسرے سے فرمایا: ”اٹھ اور اسے ادا کر دے۔“ ...


2 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِمَامِ الرَّعِيَّةِ​)

حکم: صحیح

1332. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ، حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ قَالَ: قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ لِمُعَاوِيَةَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ﷺ يَقُولُ: "مَا مِنْ إِمَامٍ يُغْلِقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِي الْحَاجَةِ وَالْخَلَّةِ وَالْمَسْكَنَةِ، إِلاَّ أَغْلَقَ اللهُ أَبْوَابَ السَّمَائِ دُونَ خَلَّتِهِ وَحَاجَتِهِ وَمَسْكَنَتِهِ". فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلاً عَلَى حَوَائِجِ النَّاسِ. قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ. وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ. وَع...

Tarimdhi : The Chapters On Judgements From The Messenger of Allah (Chapter: What Has Been Related About The Imam Who Looks After People )

مترجم: TrimziWriterName

1332. عمرو بن مرہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ ؓ سے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کوفرماتے سنا ہے: ’’جوبھی حاکم حاجت مندوں، محتاجوں اور مسکینوں کے لیے اپنے دروازے بندرکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کی ضرورت، حاجت اور مسکنت کے لیے اپنے دروازے بند رکھتاہے‘‘، جب معاویہ ؓ نے یہ سنا تولوگوں کی ضرورت کے لیے ایک آدمی مقرر کردیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ عمرو بن مرہ ؓ کی حدیث غریب ہے۔ ۲۔ یہ حدیث دوسرے طریق سے بھی مروی ہے۔ ۳۔ اس باب میں ابن عمر ؓ سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۴۔ عمرو بن مرہ جہنی کی کنیت ابومریم ہے۔ ...


3 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَحْكَامِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي إِمَامِ الرَّعِيَّةِ​)

حکم: صحیح

1333. حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُخَيْمِرَةَ، عَنْ أَبِي مَرْيَمَ صَاحِبِ رَسُولِ اللهِ ﷺ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَ هَذَا الْحَدِيثِ بِمَعْنَاهُ. وَيَزِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، شَامِيٌّ. وَبُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، كُوفِيٌّ. وَأَبُو مَرْيَمَ هُوَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُهَنِيُّ...

Tarimdhi : The Chapters On Judgements From The Messenger of Allah (Chapter: What Has Been Related About The Imam Who Looks After People )

مترجم: TrimziWriterName

1333. ابومریم ؓ نے نبی اکرمﷺسے اسی حدیث کی طرح اسی مفہوم کی حدیث روایت کی ہے۔ یزید بن ابی مریم شام کے رہنے والے ہیں اور برید بن ابی مریم کو فہ کے رہنے والے ہیں اور ابومریم کا نام عمرو بن مرہ جہنی ہے۔


4 سنن النسائي: كِتَابُ آدَابِ الْقُضَاةِ (بَابُ النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَقْضِيَ فِي قَضَاءٍ بِق...)

حکم: صحیح

5421. أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُبَشِّرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ وَكَانَ عَامِلًا عَلَى سِجِسْتَانَ قَالَ كَتَبَ إِلَيَّ أَبُو بَكْرَةَ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا يَقْضِيَنَّ أَحَدٌ فِي قَضَاءٍ بِقَضَاءَيْنِ وَلَا يَقْضِي أَحَدٌ بَيْنَ خَصْمَيْنِ وَهُوَ غَضْبَانُ...

Sunan-nasai : The Book of the Etiquette of Judges (Chapter: Prohibition of Passing Two Judgments on One Issue )

مترجم: NisaiWriterName

5421. حضرت عبدالرحمن بن ابوبکرہ جوکہ سجستان کے حاکم تھے نے بیان کیا کہ (میرے والد محترم) حضرت ابوبکرہ ؓ نےمجھے لکھا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”کوئی شخص ایک مقدمے میں دومختلف فیصلے نہ کرے۔ اورکوئی شخص فریقین کےدرمیان غصے کی حالت میں فیصلہ نہ کرے۔“