تشریح:
وضاحت:
۱؎: نبی اکرم ﷺ نے یہ دعاکی تھی کہ (اللّٰهُمَّ أحيِنِي مِسكِينًا وَّأَمِتنِي مِسكِينًا) (اللہ مجھے مسکین کی زندگی عطاکر اور اسی حالت میں میری وفات ہو) اللہ نے آپ کی یہ دعا قبول کی چنانچہ آپ کی وفات حدیث میں مذکور دومعمولی کپڑوں میں ہوئی، غور کا مقام ہے کہ آپ زہد کے کس مقام پر فائز تھے، اور دنیاوی مال ومتاع سے کس قدر دور رہتے تھے۔